بنگلورو، 28؍ جون (ایس او نیوز) وزیر برائے محنت شیورام ہیبار نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت کی جانب سے تعمیراتی مزدوروں کیلئے بھی کووڈ۔19 امدادی راحت پیکج منظور کیا گیا ہے۔
حکومت سے جاری اس امدادی پیکیج کو حاصل کرنے کیلئے لیبر ڈپارٹمنٹ میں رجسٹر شدہ تعمیراتی مزدوروں کو چاہئے کہ وہ اپنے بینک کھاتوں کو اپ ڈیٹ کرلیں ۔ یہ امدادی رقم ان مزدوروں کے بینک کھاتوں میں راست طور پر جمع کی جانے والی ہے۔
ہبیار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ حکومت کی ہدایت کے مطابق 15 لاکھ سے زائد لیبر ڈپارٹمنٹ میں رجسٹر شدہ تعمیراتی مزدوروں کے بینک کھاتوں میں یہ امدادی رقم جمع کی جارہی ہے ۔ لیکن بہت سارے مزدوروں کے بینک کھاتے بند پڑے ہیں۔ اپنے بینک کھاتوں سے اپنا آدھار کارڈ لنک کر کے مزدورکوِوڈ راحت امدادی پیکج حاصل کرسکتے ہیں۔